محمد حفیظ اور سعید اجمل نے فکسنگ کرنے والوں کھلاڑیوں کیخلاف سخت سزاؤں کا مطالبہ کر دیا

محمد حفیظ اور سعید اجمل نے فکسنگ کرنے والوں کھلاڑیوں کیخلاف سخت سزاؤں کا مطالبہ کر دیا

لاہور: اسپاٹ فکسنگ غلطی نہیں بڑا جرم ہے. آل راؤنڈر محمد حفیظ اور آف اسپنر سعید اجمل نے سخت سزاؤں کا مطالبہ کردیا. پروفیسر کہتے ہیں پی ایس ایل میں پرفارمنس اچھی نہیں رہی لیکن دورہ ویسٹ انڈیز میں شائقین اورسلیکٹرزکی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی وقار کو ٹھیس پہنچانے والے کھلاڑی کو معاف نہیں کرنا چاہیے۔ مثال بننے والے فیصلوں کی ضرورت ہے۔محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا،آسٹریلیا میں پرافارمنس سے مطمئن ہیں . عزت کے ساتھ جب تک کھیل سکا پاکستان کے لیے کھیلوں گا.
آف اسپنر سعید اجمل نے بھی فکسنگ کرنیوالوں کو سخت سزائیں دینے کی تجویز دے دی.اسپاٹ فکسنگ کے خلاف پوری قوم اور کرکٹرز سب ہی سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں. اب پی سی بی کو بھی ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ شائقین کے جذبات سے کوئی کھیلنے کا سوچ بھی نہ سکے۔