بھارت کی ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی ، ایک خاتون شہید

بھارت کی ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی ، ایک خاتون شہید

کوٹ کیہترا: ایل اوسی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 60 سالہ خاتون شہید ہو گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کونشانہ بنایا گیا.بھارتی فائرنگ سےشہیدخاتون کاتعلق ٹھنڈی کسی گاؤں سےہے .

تفصیلات کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر فائرنگ کر دی ۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی بھارت نے سیکڑوں مرتبہ سیز فائر کی خلاف کی ہے اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے درجنوں افراد شہید ہوئے ہیں ۔پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنوں کو خاموش کر دیا۔