ایم کیوایم پاکستان کاعلیحدگی کے بعد پہلا یوم تاسیس

ایم کیوایم پاکستان کاعلیحدگی کے بعد پہلا یوم تاسیس

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ 

ایم کیوایم کے بعد اب یوم تاسیس بھی دو جگہ تقسیم  ہو گیا۔ ایم کیوایم پاکستان علیحدگی کے بعد پہلا یوم تاسیس منا رہی ہے جبکہ ایم کیوایم لندن مہاجر ڈے منا رہی ہے۔ پی آئی بی اور نائن زیرو کے اطراف دونوں جماعتوں کے کارکنان موجود ہیں.

ایم کیو ایم کی 33ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب اس مرتبہ جناح گراؤنڈ نہیں بلکہ پیر الٰہی بخش کالونی کے ایم سی گراؤنڈد میں منعقد کی جا رہی ہے۔
جناح گراؤنڈ میں جلسہ کی اجازت کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے ا جازت نامہ کیلئے دی گئی درخواست کو انتظامیہ نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث مسترد کر دیا تھا۔
مختلف شعبہ جات اور تنظیمی ونگز ک کے ارکان اور بڑی تعداد میں کاکنان جناح گرانڈ میں میں تقریبب میں شریک ہیں۔
یوم تاسیس میں وسیم اختر ، روف صدیقی ، خالد مقبول، خواجہ اظہار ، اور فاروق ستار اسٹیج پر موجود ہیں۔
یومِ تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارکے خطاب کوخاص اہمیت دی جارہی ہے۔

مصنف کے بارے میں