فیس بک نے مسلمانوں کیخلاف سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں پر پابندی لگا دی

فیس بک نے مسلمانوں کیخلاف سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں پر پابندی لگا دی

نیویارک: فیس بک نے مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں پر پابندی لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لوگوں کی شکایت پر فیس بک نے نفرت پھیلانے والے گروپ برطانیہ فرسٹ پر پابندی لگا دی ہے۔ سوشل میڈیا پر گروپ کو پہلے ہی وارننگ دے رکھی تھی لیکن باز نہ آنے پر کارروائی کی گئی۔

برطانیہ فرسٹ گروپ مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کرتا تھا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی انتہا پسند گروپ کے فالورز میں شامل ہیں، جنہوں نے اس گروپ کی جعلی ویڈیوز پچھلے سال شیئر کی تھیں۔