وزیراعظم کی امریکی نائب صدر سے ملاقات،پاکستان سے مزید ڈومور کا مطالبہ

وزیراعظم کی امریکی نائب صدر سے ملاقات،پاکستان سے مزید ڈومور کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے طالبان اور دیگر دہشتگردوں کے خلاف مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی امریکی نائب صدر سے ملاقات ہوئی جس کے دوران مائیک پینس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام دہرایا۔امریکہ نے ایک مرتبہ پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان جنگجوئوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں کرے۔

یہ بھی پڑھیں:بلٹ پروف گاڑی سے متعلق کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے افتخار چوہدری کیخلاف فیصلہ سنا دیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکی نائب صدر کی ملاقات پر وائٹ ہائوس کا کا بیان سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان کو امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرناچاہئے اور طالبان کے خلاف مزید اقدامات کرنا ہونگے۔

30 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران امریکہ نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ طالبان، حقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گرد گروپوں کی مسلسل موجودگی کے حوالے سے مزید اقدامات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں:"سعودی شہریوں کی غیر ملکی بیگمات اب شہریت کے لئے درخواست دے سکتی ہیں"

شاہد خاقان عباسی نے مائیک پینس کو افغانستان میں امن کی کوششوں کے لیے پاکستان کے مخلصانہ عزم کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعظم نے واضح کیا کہ افغانستان میں امن سے براہ راست پاکستان کو فائدہ ہوگا۔