سینیٹر اعظم سواتی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کی جانب سے ہونے کا دعویٰ کردیا

سینیٹر اعظم سواتی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کی جانب سے ہونے کا دعویٰ کردیا
کیپشن: فوٹو:اے پی پی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کا ہی ہوگا جبکہ تمام جماعتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہئے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا ہماری اخلاقی فتح ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے عمران خان کے وژن پر کام کیا ہے،چیئرمین سینیٹ نے بھی اعتراف کیا کہ اگر عمران خان ساتھ نہ دیتے تو کوئی جماعت ساتھ نہ دیتی ۔

یہ بھی پڑھیں:"سعودی شہریوں کی غیر ملکی بیگمات اب شہریت کے لئے درخواست دے سکتی ہیں"

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ن لیگ اداروں کی تباہی کے لیے قانون لانا چاہتی ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو منتخب کرانے کے بعد سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی سیٹ کیلئے شیری رحمان کو نامزد کیا گیا ہے۔