باجوڑ ایجنسی میں پی پی پی کے اخونزادہ چٹان کے گھر پر راکٹ حملہ

باجوڑ ایجنسی میں پی پی پی کے اخونزادہ چٹان کے گھر پر راکٹ حملہ
کیپشن: فائل فوٹو

باجوڑ ایجنسی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کے گھر پر راکٹ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹر اعظم سواتی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کی جانب سے ہونے کا دعویٰ کردیا

باجوڑ ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق پی پی پی کے صوبائی نائب صدر اخونزادہ چٹان کے گھر پر رات گئے راکٹ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ان کے مکان کو جزوی نقصان پہنچا،تاہم خوش قسمتی سے اس راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس واقعے پر پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جیالوں کو کوڑوں، گولی، بموں، میزائلوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا ، اخونزادہ چٹان فاٹا کے عوام کیلئے لڑتے رہیں گے۔