پی ایس ایل3 :پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

پی ایس ایل3 :پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پاکستان سپر لیگ کی رونقوں نے ہوم گرائونڈ پر دستک دے دی ہے اورپشاور زلمی کی ٹیم کے پاکستانی سٹار زپاکستان پہنچ گئے ہیں ۔؎

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ تھری کی پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنیوالی پشاور زلمی کی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، کامران اکمل ، حسن علی ، حارث سہیل اور وہاب ریاض لاہور ایئرپور ٹ اترے،حسن خالد، ، محمد اصغر ، حماد اعظم، سعد نسیم اور تیمور سلطان بھی ان کے ہمراہ آئے ہیں ۔

کھلاڑیوں کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ۔خیال رہے کہ پشاور زلمی کا منگل کوقذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹاکرا ہو گا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاکستانی کھلاڑی بھی کراچی سے لاہور پہنچ چکے ہیں ۔

95ca2af52207564ef42ba791cb01eded

کپتان سرفراز احمد ،اسد شفیق ،انور علی اور حسان خان دیگر کے ہمراہ لاہور آچکے ہیں اورایلیمنیٹر ٹو کا مقابلہ بھی لاہور میں ہی ہو گا جبکہ پلے آف کا پہلا میچ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائیگا جس میں جیتنے والی ٹیم کراچی میں ہونے والے فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔