جماعت اسلامی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کر دیا

جماعت اسلامی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کر دیا
فائل فوٹو

پشاور:جماعت اسلامی نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔


یہ بھی پڑھیں:مصباح الحق انجرڈ،کراچی کنگز کیخلاف اہم میچ میں شرکت مشکوک

ذرائع کے مطابق امیر جماعت سراج الحق کا کہنا ہے سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن میں ایم پی ایز کی خریدوفروخت پر کوئی ایکشن نہیں لیا،عدالت کو چاہئے نومنتخب سینیٹرز سے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہ ہونے کا حلف لے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل3 :پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

جماعت اسلامی کے امیر نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت کے ایم پی ایز کو بھی لالچ دیا لیکن انہوں نے پیسوں سے بھرے بریف کیس ٹھکرا دیئے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو صحت اور تعلیم کی سہولت مفت فراہم کرے گی۔