فیصل آباد کے ایم این اے چوہدری عاصم نذیر کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

فیصل آباد کے ایم این اے چوہدری عاصم نذیر کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان
فوٹو:سوشل میڈیا

لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اڑانے کی تیاری کرلی ہے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔


یہ بھی پڑھیں:مصباح الحق انجرڈ،کراچی کنگز کیخلاف اہم میچ میں شرکت مشکوک

ذرائع کے مطابق این اے 77 فیصل آباد سے رکن اسمبلی چوہدری عاصم نذیر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ اس سے قبل فیصل آباد سے چوہدری رضا نصر اللہ گھمن بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں۔خیا ل رہے کہ عاصم نذیر فیصل آباد سے تین بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل3 :پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

1975 ءمیں پیدا ہونے والے عاصم نذیر 2002ءمیں این اے 77 سے پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے،2008 ءمیں اسی حلقہ سے دوبار ق لیگ کی جانب سے ایم این بنے جبکہ 2013 ءکے عام انتخابات میں چوہدری عاصم نذیر نے ن لیگ کی جانب سے الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی۔