پشاور زلمی کو بڑا جھٹکا، اہم ترین کھلاڑی ساتھ چھوڑ گیا

پشاور زلمی کو بڑا جھٹکا، اہم ترین کھلاڑی ساتھ چھوڑ گیا

دبئی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کو پلے آف میچ سے پہلے بڑا جھٹکا لگ گیا ، ٹیم میں شامل اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی نے عین موقع پر پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔


ویسٹ انڈین بلے باز ڈوین سمتھ نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے ،انہوں نے پہلے رضامندی ظاہر کی تھی تاہم اب وہ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں اور اس کی وجہ بھی تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اعلان کیا تھا کہ پچھلے سال لاہور کے فائنل کی طرح اس مرتبہ بھی ان کے سکواڈ میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں جن میں کپتان ڈیرین سیمی، آندرے فلیچر، لائم ڈاسن، تمیم اقبال، ریکی ویسلز اور کرس جارڈن شامل ہیں۔