بیگم کلثوم نواز کو دوبارہ ہسپتال داخل کر لیا گیا

بیگم کلثوم نواز کو دوبارہ ہسپتال داخل کر لیا گیا

لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو طبیعت خراب ہونے پر ایک بار پھر ہسپتال داخل کر لیا گیا۔


میڈ یا رپورٹس کے مطابق کلثوم نواز روٹین چیک اپ کے لیے مقامی ہسپتال گئیں جہاں ان کے ڈاکٹر نے کچھ دیر معائنے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرلیا۔بتا یا جا رہا ہے کہ کلثوم نواز کی کیمو تھراپی کے دوران بننے والے کچھ زخم ٹھیک نہیں ہو رہے جسے دیکھ کر ڈاکٹر نے انہیں ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا اور ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

کل صبح بھی بیگم کلثوم نواز کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے جن کی رپورٹس آنے کے بعد بیگم کلثوم نواز کی ادوایات اور پرہیز میں تبدیلیاں لائی جائیں گی۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت گزشتہ کچھ روز سے خراب تھی اور وہ بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کر رہی تھیں۔