پی ایس ایل کوالیفائیر میچ: اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 155 رنز کا ہدف مل گیا

پی ایس ایل کوالیفائیر میچ: اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 155 رنز کا ہدف مل گیا

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پلے آف مرحلے کا آغاز ہو گیا جس کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز خرم منظور اور جوئے ڈینلی نے کیا تاہم اوپنرخرم منظور صرف 17 کے مجموعی اسکور پر محمد سمیع کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد ون ڈاؤن آنے والے بابر اعظم بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔ 

کپتان این مورگن نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم وہ بھی صرف 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد اوپنر جوئے ڈینلی اور کولن انگرام نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 82 رنز کی شراکت قائم ہوئی، جوئے ڈینلی نے نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 51 رنز بنائے تاہم بدقسمتی سے وہ فہیم اشرف کی گیند پر شاٹ کھلیتے ہوئے پاؤں وکٹ پر مار بیٹھے اور ہٹ وکٹ کا شکار ہوگئے۔کولن انگرام نے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 30 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 68 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت کراچی کنگز مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بناسکی۔

خیال رہے مصباح الحق ہاتھ انجرڈ ہونے کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل پار ہے جس کی وجہ سے قیادت کی ذمہ داری جے پی ڈومینی کودی گئی جبکہ ان کی جگہ ٹیم میں صاحبزادہ عرفان کو شامل کیا گیا ہے۔