انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات روکی جائیں ، ٹرمپ

انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات روکی جائیں ، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے محکمہ انصاف سے اپیل کی ہے کہ انتخابات کے دوران ٹرمپ کی الیکشن ٹیم اور روس کے درمیان رابطوں کی تحقیقات بند کی جائے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے وکیل جان ڈوڈ نے کہا کہ انہیں امید ہے قائم مقام اٹارنی جنرل ان تحقیقات کو روک دیں گے جن کی بنیاد برطرف اہلکار میک کیب کے باس جیمز کومے نے غلط دستاویزات پر رکھی تھی۔ایف بی آئی، محکمہ انصاف اور محکمہ خارجہ نے اس معاملے میں بہت جھوٹ بولے اسی لیے جعلی خبروں کی بنیاد پر مک کیب کو نکالا گیا ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ ان کی الیکشن ٹیم اور روس کے درمیان کوئی رابطے نہیں تھے۔ ایف بی آئی نے تحقیقات کے حوالے سے بڑے جھوٹ بولے ہیں۔