علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع
کیپشن: نیب نے 6 فروری کو علیم خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: احتساب عدالت نے سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔

آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینئر وزیر پنجاب علیم خان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ریفرنس کب فائل کیا جائے گا جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ ریفرنس کا عمل اب حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

عدالت نے عبدالعلیم خان کو 2 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے 6 فروری کو علیم خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔