نریندر مودی نے اپنے نام کے ساتھ 'چوکیدار' لگا لیا

نریندر مودی نے اپنے نام کے ساتھ 'چوکیدار' لگا لیا
کیپشن: بھارتی وزیراعظم کے بعد بی جے پی کے دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے ناموں کے ساتھ چوکیدار لگانا شروع کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ میں نام سے پہلے چوکیدار کے لفظ کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 'چوکیدار نریندر مودی' لکھا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نے ایک ٹوئٹ بھی کی جس میں کہا کہ 'میں بھی چوکیدار ہوں ہر شخص کے اندر ایک چوکیدار ہوتا ہے'۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم کے بعد بی جے پی کے دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے ناموں کے ساتھ چوکیدار لگانا شروع کر دیا ہے۔

8bbe882c39990b703a2cc4d4a20e1c3d

یاد رہے کہ بھارت میں آئندہ ماہ سے انتخابات شروع ہو رہے ہیں جس کے لیے ملک بھر میں انتخابی جلسے جاری ہیں جس میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی جانب سے نریندر مودی کو 'چور چوکیدار' قرار دیا جا رہا ہے۔

کانگریس نے بھارت اور فرانس کے درمیان 36 لڑاکا طیارے 'رافیل' کے معاہدے پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے نریندر مودی پر کرپشن کے الزامات عائد کیے تھے اور یہ معاملہ بھارت کی اعلیٰ عدالت میں زیرسماعت ہے۔