بزرگ خاتون کی فریاد عمران خان تک پہنچ گئی، ہدایت جاری کر دی

بزرگ خاتون کی فریاد عمران خان تک پہنچ گئی، ہدایت جاری کر دی
کیپشن: وزیر اعظم نے ویڈیو کال کے ذریعے بزرگ خاتون سے بات کی اور خاتون کی مدد کے احکامات جاری کیے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بزرگ بے سہارا خاتون کی فریاد سن لی۔ وزیر اعظم نے ایم ڈی بیت المال کو بزرگ خاتون کو فوری امداد دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اسلام آباد کی بزرگ خاتون نے جھونپڑی نہ گرانے اور کمرہ تعمیر کرنے کی فریاد کی تھی جس پر وزیر اعظم نے ویڈیو کال کے ذریعے بزرگ خاتون سے بات کی اور خاتون کی مدد کے احکامات جاری کیے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی رہائشی نسیم بی بی خاتون نے وزیراعظم سےجھونپڑی نہ گرانے اور کمرہ تعمیر کر کے دینے کی فریاد کی تھی۔ خاتون کی فریاد سامنے آنے پر وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی بیت المال کو فوری ان کو امداد دینے کی ہدایت جاری کر دی۔

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی علی اعوان بھی بزرگ خاتون کے پاس پہنچے اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔