بارش برسانے والا ایک اور سسٹم بلوچستان میں داخل

بارش برسانے والا ایک اور سسٹم بلوچستان میں داخل
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہیگا، تاہم کوئٹہ، ژوب، قلات، کوہاٹ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق سردی ابھی جائے گی نہیں، ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہیگا۔ بارش برسانے والا ایک اور سسٹم بلوچستانمیں داخل۔ ژوب، قلات، نصیراآباد، نوشکی، سبی اور زیارت سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید بارش کی پیشگوئی۔ محکمہ موسمیات نے نشیبی علاقوں اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت مالاکنڈ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔