بھارت پی ایس ایل کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے: احسان مانی

بھارت پی ایس ایل کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے: احسان مانی
کیپشن: image by PCB

لاہور :پی سی پی  چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ  بھارت پہلے دن سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو ناکام بنانے کی کوششیں کر رہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل فور) کے کامیاب انعقاد کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا۔ کرکٹرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ کرکٹ رکنے سے صرف دہشتگردی کی جیت ہوگی۔ دہشگردی کی وجہ سے کرکٹ کو نہیں روکنا چاہیے۔

احسان مانی نے کہا کہ ہماری ریجنل کرکٹ میں بھی سیاست آ گئی ہے۔ سیاست اور کھیل کو الگ رکھنا چاہیے۔ اس سے سب سے بڑا نقصان کرکٹ کو ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس ایڈیشن میں بڑی تعداد میں نیا ٹیلنٹ سامنے آیا۔

پی سی بی چیئرمین نے بتایا کہ پی ایس ایل میں شامل انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی کم کی جائے کیونکہ ہم کراچی شہر کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس سے پتا چلتا ہے ان کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔