ترک صدر ریلی کے دوران نیوزی لینڈ فائرنگ کی ویڈیو چلانے پر تنقید کی زد میں

ترک صدر ریلی کے دوران نیوزی لینڈ فائرنگ کی ویڈیو چلانے پر تنقید کی زد میں
کیپشن: image by faceboook

انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب ادوغان نیوزی لینڈ مسجد میں فائرنگ کی ویڈیو چلانے پر تنقید کی زد میں آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو اس ماہ کے آخر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل ہونے والی انتخابی ریلی کے دوران اس ویڈیو کو بڑی سکرین پر دکھانے میں کچھ غلط نہیں لگا۔

ریلی کے دوران صدر اردوغان نے اپنی تقریر روک کر مسجد کے اندر ہونے والی ہلاکتوں کی تصاویر کو ایک بہت بڑی سکرین پر دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لیڈر، اقوام متحدہ سمیت تمام تنظیمیں اسے اسلام اور مسلمانوں پر حملہ تسلیم کرتے ہیں لیکن کوئی یہ نہیں کہتا کہ یہ  عیسائی دہشت گرد ہے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ اگر یہ کوئی مسلمان ہوتا تو وہ اسے اسلامی دہشت گرد کہتے۔