کورونا صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پابندیاں مزید سخت کریں گے: اسد عمر

کورونا صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پابندیاں مزید سخت کریں گے: اسد عمر
کیپشن: کیا لاک ڈاؤن دوبارہ لگنے جا رہا ہے؟ اسد عمر نے عندیہ دے دیا
سورس: file

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ  کورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے ، یہ زیادہ خطرناک اور جان لیواہے ۔صورتحال بہتر نہ  ہوئی تو پابندیاں مزید سخت کی جائیں گی۔

انہوں ںے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ۔ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث اسپتالوں پر بوجھ  بڑھ گیا۔ کورونا کیسز  کی مثبت شرح میں اضافہ ہواہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 7.8 تک پہنچ گئی ۔24 گھنٹے میں 3495 نئے مریض سامنے آگئے۔ ملک میں کوروناکےفعال مریضوں کی تعداد24ہزار592ہے۔ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہو گئی۔

ملک میں24گھنٹےمیں کوروناسےمزید61افرادانتقال کرگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد13ہزار717ہوگئی۔ ملک میں24گھنٹےمیں کورونا کے 44ہزار 377 ٹیسٹ کیےگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 634 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ جس سے  ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 501 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونامریضوں کی تعداد2 لاکھ62 ہزار207 ہوگئی ۔ پنجاب میں کورونا کے 1لاکھ91ہزار186 مریض ہیں۔ بلوچستان میں کورونامریضوں کی تعداد 19 ہزار269 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں کورونامریضوں کی تعداد77 ہزار443 ہوگئی۔ اسلام آباد میں کورونامریضوں کی تعداد49 ہزار476، گلگت بلتستان میں 4ہزار965 اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد11ہزار264ہے۔

دوسری طرف لاہور میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران میو اور سروسز اسپتال میں بستر کم پڑ گئے۔میڈیکل سپرٹنڈنٹ (ایم ایس) میو اسپتال نے بتایا کہ میو اسپتال میں کورونا کے مریض مسلسل آ رہے ہیں لیکن جگہ ختم ہو گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کیلئے 400 بیڈز کا خصوصی وارڈ بھر چکا ہے اور تمام وینٹی لیٹرز پر مریض ہیں۔میو اسپتال سے کورونا مریضوں کو سروسز بھیجا گیا لیکن وہاں بھی تمام بیڈز فل ہوگئے۔ بچوں کے لیے مقرر کردہ 7 بیڈز بھی بڑوں کو دے دیے گئے ۔