سیکورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان دفاع پر کم خرچ کر رہا ہے: آرمی چیف

سیکورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان دفاع پر کم خرچ کر رہا ہے: آرمی چیف
کیپشن: سیکورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان دفاع پر کم خرچ کر رہا ہے: آرمی چیف
سورس: file

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن ہوگا تو معیشت مضبوط ہوگی۔ تمام ممالک امن سے رہ سکیں گے۔ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

نیشل سیکورٹی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئےہمہ جہت حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آج دنیا کو مختلف طرز کی دہشت گردی کا سامنا ہے۔خطے میں امن کیلئے پرامن طور پر مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔

انہوں ںے کہا کہ افغانستان میں امن خطےمیں امن کی ضمانت ہے۔ افغانستان میں امن کے قیام کیلئے پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے۔ افغانستان بھی سی پیک سے فائدہ اٹھاسکتاہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ سیکیورٹی پر اخراجات بڑھانے سے انسانی ترقی کی قربانی دینا پڑتی ہے۔ پاکستان خطے میں سیکیورٹی خطرات کے  باوجود دفاع کے اوپر کم خرچ کررہا ہے۔ ہمسایوں کے ساتھ تمام تنازعات پرامن اور باوقار مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

قبل ازیں مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے خطاب کرتے  کہا کہ سول اور ملٹری  قیادت میں مثبت تبدیلی کےلیے اتفاق رائے پائی جاتی ہے ۔پاکستان کے خلاف  منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کودنیانے بے نقاب کردیا۔ ہم  اقتصادی شعبے کے حوالے  سے پالیسی پر بھی کام کررہے ہیں  ۔معاشی ترقی کےلیے سیاسی سفارتکاری ضروری  ہے۔