فیس بک کا گروپ ایڈمنز کیلئے متعدد تبدیلیوں کا اعلا ن

فیس بک کا گروپ ایڈمنز کیلئے متعدد تبدیلیوں کا اعلا ن

نیویار ک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس  بک نے گروپ ایڈمنز کیلئے  متعدد تبدیلیوں کا اعلا ن کیا ہے ،  جس میں صارفین کی رسائی محدود کرنا اور  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وارننگ لیبل دیاجانا ہے ۔

 رولز کی خلاف ورزی  کرنے والے  صارفین  پر 7 یا 30 دن کے لیے پابندی لگائی جائے گی   ،، ان صارفین کو کسی دوسرے گروپس میں  ایڈ کیاجاسکے گا نہ ہی وہ   نئے گروپس تشکیل نہیں دے پائیں گے۔ 

گروپ کی صارفین  کو قوانین توڑنے پر سزا دی جائے گی ۔ گروپس کے ایڈمنز اور موڈریٹرز کو تمام پوسٹس کو چیک کرکے منظور کرنا ہوگاخلاف ورزی کرنے پر گروپ کو ڈیلیٹ  بھی کیا  جا سکتا ہے  ۔

واضح رہے کہ فیس بک نے اپنے کئی فیچرز کو اپ ڈیٹ کیا ہے ۔ اس کے ساتھ فیک آئی ڈیز کے خلاف بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں اور انہیں بند بھی کیا جارہاہے ۔ 

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے دو ہزار اکیس میں کئی لاکھ اکاؤنٹس کو غیر فعال کیا گیا ہے ۔ فیک آئی ڈیز کے خلاف سخت ترین اقدامات کیے جارہے ہیں ، جبکہ ساتھ ساتھ نئی اپ ڈیٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔