بارشوں کیلئے ہو جائیں تیار ،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 

Weather in Lahore, Rain in Lahore

لاہور :محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ موسمیاتی تبدیلیوں کا دعویٰ کرتے ہوئے لاہور سمیت صوبے بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ 

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی اور شہر کا موسم تبدیل ہو گا جبکہ گزشتہ روز شہر میں ٹھنڈی ہوئیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار اور درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے امکان کا اظہار کیا ہے ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان، کشمیر، اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں بارش ہوئی۔

کالام 27، مالم جبہ 17، پشاور، بالاکوٹ 13، دیر 06، میرکھانی 07، سیدو شریف 06، دروش، پارا چنار 04، تخت بائی 02، استور، چلاس 06، بگروٹ 04، بونجی 03، گلگت 02، بزرویٹری 02، مظفر آباد 02، گڑھی دوپٹہ 01، اسلام آباد 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 03، پارا چنار منفی 02 اور کالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔