اداکارہ نور بخاری کے سابق شوہر اور گلوکار ولی حامد خان نے دوسری شادی کر لی

اداکارہ نور بخاری کے سابق شوہر اور گلوکار ولی حامد خان نے دوسری شادی کر لی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نور بخاری کے سابق شوہر اور گلوکار ولی حامد خان نے سندس نامی لڑکی سے دوسری شادی کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ نور بخاری کے سابق شوہر اور گلوکار و اداکار ولی حامد خان سندس نامی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ دونوں کی شادی کی تقریبات دھوم دھام سے منعقد کی گئیں جس میں مشہور و معروف گلوکاروں نے شرکت کی، گلوکارہ حمیرا ارشد، شفقت امانت علی اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔
شادی کی تقریب کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارات میں دولہے نے کالی شیروانی جبکہ دلہن نے روایتی سرخ عروسی جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ ولیمے میں دلہن نے سنہری میکسی اور دولہے نے پینٹ کوٹ زیب تن کیا۔


واضح رہے کہ گلوکار و اداکار ولی حامد خان اور نور بخالی کے درمیان 2015ءمیں شادی ہوئی تھی اور یہ نور بخاری کی چوتھی شادی تھی تاہم ستمبر 2017ءمیں نور بخاری نے عدالت کے ذریعے ولی حامد خان سے خلع لے لی تھی۔