مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی نیب پر شدید تنقید

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی نیب پر شدید تنقید
سورس: File photo

لاہور،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نے نہتی عورت کی زبان بندی اور ہراساں کرنے کے لئے بلایا 

نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بھیجے گئے نوٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ نیب کا کال اپ نوٹس نہیں بلکہ عمران خان کا کال اپ نوٹس ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو سوالات مریم نواز کو نوٹس میں بھیجے گئے ہیں ان کا جواب مریم نواز دے چکی ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نہتی عورت کی زبان بندی اور ہراساں کرنے کے لیے بلایا گیا ہے، آج ملک پر سلیکٹڈ ٹولہ مسلط ہے، اس ٹولے نے پاکستانی عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔