ضرورت پڑی تو استعفوں کا آپشن استعمال کریں گے ، وزیراعلیٰ سندھ

 ضرورت پڑی تو استعفوں کا آپشن استعمال کریں گے ، وزیراعلیٰ سندھ
سورس: File photo

کراچی ، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ ہم یوٹرن والے نہیں ،جب ضرورت پڑی تو استعفے استعمال کریں گے  

حسین آباد میں قائم ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت سمجھتی ہے جب ضرورت ہوگی تب استعفے استعمال کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ جب ضرورت ہوگی تب استعفے استعمال کیے جائیں، ہم یوٹرن والے نہیں، یوٹرن کوئی اور لیتا ہے۔

 مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو اس سال 80 ارب روپے کم ملے ہیں، وفاق اپنی ٹیکس ریکوری میں ناکام ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں وفاق صوبوں کو سیلز ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دے، صوبوں نےآئین میں وفاق کوٹیکس جمع کرنے کا اختیار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی میں فنڈنگ وفاق سے ملنی تھی جو اب تک نہیں ملی۔