وزیراعظم نے لاپتہ افراد کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں

وزیراعظم نے لاپتہ افراد کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں
سورس: File photo

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے عمل سے اہل خانہ کو آگاہ رکھا جائے۔

 وزیر اعظم عمران خان سے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی کمیٹی نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور زبیدہ جلال بھی موجود تھیں۔

وزیر اعظم نے وزرا سے لاپتہ افراد سے  متعلق تفصیلات طلب کی اور پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو اس حوالے سے اہم ٹاسک دیتے ہوئے لاپتہ افراد سے متعلق موجودہ صورت حال فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں واقع ڈی چوک پر لاپتہ افراد کے اہلخانہ کئی روز تک پر امن دھرنے پر بیٹھے تھے،وفاقی وزرا کے وفد کی یقین دہانی اور وزیراعظم کی درخواست پر مظاہرین دھرنا ختم کر کے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے تھے۔

 وزیراعظم عمران خان نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے  لاپتہ افراد کے لواحقین کی نمائندہ کمیٹی سے جلد ملاقات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے لاپتہ افراد کے لواحقین تک وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا تھا۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اسلام آباد میں دھرنا دینے والے افراد نے وفاقی وزیر کو فہرست پیش کی تھی جس میں گمشدہ افراد کے نام اور دیگر تفصیلات تھیں۔

 لواحقین نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کی ترجیحی بنیادوں پر بازیابی یقینی بنائی جائے، جس پر ڈاکٹر شیریں مزاری نے یقین دہانی کرائی تھی کہ آپ کے مطالبات وزیراعظم تک پہنچاؤں