جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ (سی ایس اے) نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے 22 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت ٹیمبا باووما کو سونپی گئی ہے جبکہ چند نئے چہرے بھی شامل کئے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے د رمیان رواں ماہ کے آخر میں سیریز کا آغاز ہو گا جس کیلئے جنوبی افریقہ نے دونوں فارمیٹس کیلئے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ آل راؤنڈر ویان لیوب اور فاسٹ باؤلر لیزاڈ ولیمز کو پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ کے نیشنل سکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے، ویان لیوب کو ٹی 20 سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ولیمز ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ میں منتخب ہوئے ہیں۔ 

جنوبی افریقہ کے ون ڈے سکواڈ کی قیادت ٹیمبا باووما کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوینٹن ڈی کوک، بیورن ہینڈرکس، ہینرچ کلاسن، جانے من ملان، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی انگیڈی، اینرچ نورٹجے، اینڈیل فیلوک وائیو، کاگیسو ربادا، تبریز شمسی، جون سمٹس، ریسی وینڈرڈوسن، جونیئر ڈالا،لوتھو سیپاملا، ویان مولڈر، سیساندہ مگالا، کائل ویرین، ڈیرین ڈوپاویلون اور لیزاڈ ولیمز شامل ہیں۔ 

ٹی 20 سکواڈ کی قیادت بھی ٹیمبا باووما ہی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بورن فورٹوئین، بیورن ہینڈرکس، ریزہ ہینڈرکس، ہینرچ کلاسن، جارج لینڈے، ریسی وینڈرڈوسن، جانے من ملان، سیساندہ مگالا، ڈوین پریٹوریس، تبریز شمسی، لوتھو سیپاملا، کائل ویرائن، پیٹے وین بلیون، میگائل پریٹوریس، لیزاڈ ولیمز اور ویان لیوب شامل ہیں۔