واشنگٹن ، امریکا میں کام کرنے والی تین مزید چینی کمپنیوں پرپابندی کا اندیشہ

واشنگٹن ، امریکا میں کام کرنے والی تین مزید چینی کمپنیوں پرپابندی کا اندیشہ
سورس: File photo

واشنگٹن ،امریکا میں کام کرنے والی مزید تین چینی ٹیلی کام کمپنیوں پر پابندی کا اندیشہ 

امریکی ریگولیٹری اتھارٹی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (ایف سی سی) نے تین چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کی حمایت میں متفقہ ووٹ منظور کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف سی سی نے الزام لگایا ہے کہ امریکہ میں کام کرنے والی چینی کمپنیاں چائنہ یونیکام امریکاز، پیسیفک نیٹ ورکس اور کام نیٹ چینی حکومت سے اپنے رابطوں کی وضاحت کرنے میں ناکام ہوگئیں جس کے سبب امریکہ سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
ایف سی سی کے متفقہ ووٹ کے بعد تینوں چینی کمپنیوں کو امریکہ سے بے دخل کرنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ریگولیٹری اتھارٹی نے اپریل میں تینوں کمپنیوں کو  چین سے اپنے روابط سے متعلق وضاحت کرنے کا کہا تھا تاہم وہ اس معاملے سے متعلق کوئی خاطر خواہ جواب دینے میں ناکام رہیں۔

ایف سی سی کا کہنا ہے کہ  بیجنگ سے ان کے رابطوں سے چین کی جانب سے ان کے استحصال، اثرو رسوخ اور کنٹرول کرنے کا احتمال پیدا ہوگیا ہے۔