ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، بند دفاتر کھولنے کا مطالبہ

ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، بند دفاتر کھولنے کا مطالبہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: وزیر اعظم عمران خان سے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد نے ملاقات کی اور پارٹی کے بند دفاتر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد نے آج وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں سینئر وفاقی وزراءبھی شریک تھے جس دوران ایم کیو ایم کی جانب سے بند دفاتر کھولنے مطالبہ کرنے کیساتھ ساتھ سیاسی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد کی جانب سے ایک بار پھر بند دفاتر کھولنے کا مطالبہ کئے جانے پر وزیراعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات تسلیم کریں گے اور اتحادیوں سے کئے گئے وعدے پورے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اسد عمر کو معاملات دیکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔