راکٹ حملے سے افغان ہیلی کاپٹر تباہ ، 9 افراد ہلاک

راکٹ حملے سے افغان ہیلی کاپٹر تباہ ، 9 افراد ہلاک
سورس: File photo

کابل، افغانستان کے علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر مارگرایا گیا ، 9 افغان فوجی ہلاک

افغان میڈیا کے مطابق افغان فوجی ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کو میدان وردک میں راکٹ سے نشانہ بنایا گیا ۔جس کے نیتجے میں ہیلی کاپٹر کے  پائلٹ سمیت عملہ کے تین افراد اورافغان سپیشل فورس کے  5 فوجی ہلاک ہوگئے ۔ طالبان سمیت کسی گروپ نے ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے چیف آف آرمی اسٹاف یاسین ضیا نے ہیلی کاپٹر مار گرانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میدان وردک کے ضلع محسود میں فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایاگیاہے 

ان کا کہنا تھا کہ افغان فوجیوں کو شہید کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا اور حملہ کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔