پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

لاہور ، پی آئی اے کی پرواز حادثے کا شکار ہونےسے بال بال بچ گئی  

پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز کی پرواز پی کے 306 کراچی سے لاہور آرہی تھی ۔ پی آئی اے کی پرواز نوابشاہ کے قریب آسمانی بجلی کی زد میں آئی لیکن پائلٹ  طیارے کو مزید اوپر لے گیا جس کے باعث پرواز کسی حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی۔طیارے کے پرائمری ریڈار کو نقصان پہنچا ۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پرواز کو لاہور ائر پورٹ پر ہنگامی طورپر بحفاظت اتار لیا گیا ۔