چوتھے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست، بھارت نے سیریز برابر کر دی

چوتھے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست، بھارت نے سیریز برابر کر دی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

احمد آباد: بھارتی کرکٹ ٹیم نے چوتھے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو آٹھ رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ سوریا کمار یادیو 57 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شریاس ائیر 37، رشبھ پنت 30، روہت شرما 12، کے ایل راہول 14، ہردیک پانڈیا 11، شردل ٹھاکر 10 اور واشنگٹن سندر چار رنز بنا سکے۔ 
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے چار اوورز میں 33 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عادل راشد، مارک ووڈ، بین سٹوکس اور سیم کیورین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
انگلینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز ہی بنا سکی۔ بین سٹوکس نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے اور جیسن روئے نے 40 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جوز بٹلر 9، ڈیوڈ ملان 25، این مورگن چار، سیم کورین تین، کرس جورڈن 12 اور جوفرا آرچر 18 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ 
بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے چار اوورز میں 42 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ہردیک پانڈیا اور راہول چھاہر 2,2 وکٹیں حاصل کر سکے اور بھوونیشور کمار نے بھی ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ 

(بشکریہ: نیو نیوز)