وزیراعظم سے کویت کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

وزیراعظم سے کویت کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
کیپشن: وزیراعظم سے کویت کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
سورس: فوٹو/بشکریہ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: کویتی وزیر خارجہ ڈاکٹر احمد النصر کیوزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات  کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ کویت میں مقیم ایک لاکھ سے زائد پاکستانی کویت کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزارت خارجہ آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نے کویتی ہم منصب کا استقبال کیا اور دوبارہ منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور ویزہ مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ دونوں ممالک کے تاجر سرمایہ کاری کابھی جائزہ لیں گے۔ کویتی وزیرخارجہ نے بھی  پاکستان کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا اور ڈاکٹر احمد النصر نے وزارت خارجہ میں پودا بھی لگایا۔