ایکٹر فرحان علی آغا کا شوبز انڈسٹری اور سیاست سے متعلق اہم انکشاف 

G Sarkar, Neo News Program, Comedy Program, Noman Ijaz, farhan Ali Khan, Singer Ali Naqvi

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف ایکٹر فرحان علی آغا  نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور شوبز انڈسٹری سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوان اپنے سینئرز سے مستفید نہیں ہونا چاہتے ۔

نیو نیوز کے پروگرام جی سرکار میں گفتگو کرتے ہوئے ایکٹر فرحان علی آغا نے کہا  کہ شوبز انڈسٹری میں 26 سال سے کام کر رہا ہوں اپنے کام سے مطمئن ہوں،انہوں نے کہا  کام کرنا اور کیرئیر بنانا  دو مختلف کام ہیں ،آج کیرئیر سےزیادہ کام پر فوکس ہے،آج کے دور میں کام زیادہ ہےاس لیے اس کی قدر نہیں ہو رہی جبکہ ہمارے دور میں کام کی قدر بہت تھی ۔

فرحان علی آغا کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں شمولیت شہرت اور سیاست کیلئے نہیں بلکہ خدمت کیلئے آیا ۔

دوسری جانب پروگرام جی سرکار میں بات کرتے ہوئے  نوجوان سنگر علی نقوی کا کہنا تھا کہ میوزک سے شروع سے ہی لگائو تھا۔ لمز یونیورسٹی میں میوزک پڑھا رہا ہوں اور ایک ایسی ایپ پر کام کر رہا ہوں  جہاں میوزک سیکھنے والوں کو اکٹھا کیا جا سکے گا ۔انہوں نے کہا آئے روز لوگوں کا میوزک کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے اور اب تو تعلیمی اداروں میں میوزک کے حوالے سے باقاعدہ کلاسز پڑھائی جا رہی ہیں ۔

پروگرام جی سرکار میں ایکٹر فرحان علی آغا اور سنگر علی نقوی نے مزید کیا کہا؟  دیکھیے ۔۔۔
https://youtu.be/8s_8f4we_y8?t=2

مصنف کے بارے میں