عمران خان کے ساتھ عدالت جانے والے رہنماؤں کی لسٹ تبدیل

عمران خان کے ساتھ عدالت جانے والے رہنماؤں کی لسٹ تبدیل

اسلام آباد : توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خان کیس میں پیشی کے دوران  عمران خان کے ساتھ عدالت جانے والے رہنماؤں کی لسٹ میں تبدیلی کر دی گئی۔

عمران خان کے ساتھ عدالت جانے والے رہنماؤں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 14 کردی گئی ہے ،لسٹ میں اسد عمر، شبلی فراز، عمر ایوب، فواد چودھری ،  مراد سعید، عامر کیانی، پرویز خٹک، اسد قیصر  کے نام شامل ہیں ۔اس کے علاوہ عاطف خان، محمود خان، شاہ فرمان، وسیم شہزاد، علی نواز اعوان اور راجہ خرم شہزاد کو بھی عدالت میں جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ 

 عمران خان کے تین وکلا خواجہ حارث۔ بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہونگے  جبکہ جوڈیشل کمپلیکس کے عملے کو داخلے کی اجازت اینٹری گیٹ پر کارڈ دکھائے بغیر نہیں ملے گی،جوڈیشل کمپلیکس میں   دیگر افراد کا عدالت داخلہ ایڈمنسٹریٹیو جج کی اجازت سے مشروط ہوگا۔

لسٹ میں عمران خان کی حفاظت کے لیےکلوز پروٹیکشن ٹیم کے اہلکاروں کے نام   شامل نہیں ہیں ،الیکشن کمیشن کی جانب سے وکلا امجد پرویز ، نواز چودھری، حمزہ الطاف اور گلزار احمد  عدالت میں پیش ہونگے ۔

مصنف کے بارے میں