نواز شریف کے حکم پر حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے ، زمان پارک میں بشری بی بی اکیلی ہیں: عمران خان 

نواز شریف کے حکم پر حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے ، زمان پارک میں بشری بی بی اکیلی ہیں: عمران خان 
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ تمام کیسز میں میری ضمانتوں کے باوجود پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے

ٹوئٹر پر پیغام میں وہ کہتے ہیں کہ اس کے باوجود وہ اسلام آباد آ رہے ہیں اور قانون کی بالادستی میں یقین رکھتے ہیں۔ مگر اب ان چوروں کے ارادے ہر کسی کے لیے واضح ہوجانے چاہییں۔

ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں پولیس کے زمان پارک آپریشن کا مقصد ’عدالت میں میری پیشی کو یقینی بنانا نہیں بلکہ مجھے جیل میں ڈالنا تھا تاکہ میں انتخابی مہم کی قیادت نہ کر سکوں۔

ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے اور نواز شریف کے حکم پر یہ سب ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود کو آج عدالت میں پیش ہوں گے۔ ان کی بدنیتی بے نقاب ہوگئی ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ مجھے گرفتار کرنے لگے ہیں، اس کے باوجود میں اسلام آباد جا رہا ہوں۔

عمران خان نے مزید کہا ہے کہ زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ پر پنجاب پولیس نے آپریشن شروع کر رکھا ہے جہاں ’بشریٰ بیگم تنہا ہیں۔ وہ کس قانون کے تحت یہ کر رہے ہیں؟

ان کا کہنا ہے کہ لندن پلان کے تحت مفرور نواز شریف کو ایک تعیناتی پر رضامندی کے بدلے میں اقتدار دینے کا وعدہ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں