بھارت : بی جے پی  کے  لیڈر اور  آسام کے وزیر اعلیٰ  نے مدرسوں  کو بند کرنے کا عندیہ دیدیا

   بھارت : بی جے پی  کے  لیڈر اور  آسام کے وزیر اعلیٰ  نے مدرسوں  کو بند کرنے کا عندیہ دیدیا

آسام : بھارت  کی مقتدر جماعت   بی جے پی  کے  لیڈر اور  ریاست کے وزیر اعلیٰ  نے مدرسوں  کو بند کرنے کا عندیہ دیدیا ۔اپنے مسلم مخالف عزائم کو ظاہر کر دیا۔ 

بھارت میں ہندوؤں کے مسلمان مخالف رو یئے تشویش ناک شکل اختیار کرنے لگے۔بھارتی ریاست آسام کے وزیر اعلی نے ریاست سے اسلامی مدارس کا خاتمہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔   
 

بھارتی ریاست کرناٹک   میں عوامی ریلی  میں آسام  کے  وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما  کا کہنا تھا کہ وہ ریاست کے تمام مدارس  اور اسلامی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ  نئے ہندوستان کو مدارس کی نہیں  ۔ ۔یونیورسٹیوں، اسکولوں اور کالجوں کی ضرورت ہے۔  
   

آسام کے وزیر اعلیٰ  نے مدارس  میں دی جانے والی تعلیم کی جانچ پڑتال کرنے کی خواہش بھی  ظاہر کی ہے۔   

واضح رہے کہ آسام میں اس وقت 3ہزار کے قریب مدارس موجود ہیں  جم میں سے  ہمانتا بسو اکی حکومت  600 مدارس کو پہلے ہی بند کرچکی ہے  ۔

مصنف کے بارے میں