گیدڑ فرد جرم کے خوف سے دم دبا کر بھاگ گیا: مریم نواز

گیدڑ فرد جرم کے خوف سے دم دبا کر بھاگ گیا: مریم نواز
سورس: File

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر شدید تنقید کی ہے۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کو مخاطب کرتے کہا کہ اور گیدڑ فردِ جرم اور گرفتاری کے خوف سے حاضری لگائے بغیر عدالت سے دُم دبا کے بھاگ گیا ! بزدل !

واضح رہے کہ عمران خان نے عدالتی کاغذات پر دستخط نہیں کئے ۔عمران خان جوڈیشل کمپلیکس کے پاس موجود ہیں، عدالتی عملہ گیٹ پر پہنچا تو عمران خان گاڑی لے کرنکل گئے،عدالتی عملہ بغیر دستخط کئے واپس عدالت پہنچ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان حاضری لگائے بغیر سری نگر ہائی وے پہنچ گئے ہیں ۔ عمران خان کو عدالت حاضری سے استثنیٰ ملا نہ ہی  عمران خان نے عدالتی قوانین پر عمل  کیا ۔ عمران خان  نے عدالت میں دستخط کئے نہ ہی عدالت نے  جانے کی اجازت دی ۔

 عمران خان کی جانب سے احاطہ عدالت میں دستخط کرنے کا دعویٰ غلط نکلا ۔  عدالتی عملہ بغیر دستخط کئے واپس عدالت پہنچ گیا ۔ عملے کا کہنا ہے ک گیٹ پر پہنچے تو عمران خان گاڑی لے کرنکل گئے۔ 

مصنف کے بارے میں