آئی جی اسلام آباد کا پمز کا دورہ، زخمی اہلکاروں کی عیادت، شاباش بھی دی

آئی جی اسلام آباد کا پمز کا دورہ، زخمی اہلکاروں کی عیادت، شاباش بھی دی
سورس: Twitter

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا۔ آئی جی اسلام آباد نے مظاہروں میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ 

پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے پولیس اہلکاروں کو شاباش اور پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی علاج معالجہ کی ہدایت کی۔

زخمیوں میں ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل احمد ، ایس پی صدر نوشیروان علی، ایس پی رورل حسن جہانگیر، ایس پی پلان اینڈ پٹرول ڈاکٹر سمیع ملک بھی شامل ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع  پی ٹی آئی مظاہرین کی طرف سے پولیس پر شدید پتھراﺅ، پٹرول بموں سے حملہ اور ٹئیر گیس گنوں سے شیل فائر کرنے کی وجہ سے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی صدر سمیت 20سے زائد پولیس اور ایف سی اہلکار زخمی ہو ئے۔

مظاہرین کی طرف سے پولیس پر چاروں اطراف سے شدید حملہ کیا گیا جس میں شرپسند مظاہرین نے 25 سے زائد موٹر سائیکلوں اور 04 پولیس گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی اور توڑ پھوڑ کی ۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی اور درختوں کو بھی آگ لگا دی اور لگاتار پولیس پر چاروں اطراف سے حملہ کرتے رہے ۔

مصنف کے بارے میں