ڈیرہ غازی خان میں بس اور ٹریلر تصادم میں 1 شخص جاں بحق، متعدد افراد زخمی

ڈیرہ غازی خان میں بس اور ٹریلر تصادم میں 1 شخص جاں بحق، متعدد افراد زخمی

ڈیرہ غازی خان: تونسہ کے علاقے قمبر پل کے علاقے میں مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق، جبکہ6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈی جی خان کی تحصیل تونسہ کے علاقے قمبر پل کے قریب یہ حادثہ اس وقت پیش آیا۔

حادثہ میں کراچی سے بونیر جانے والی مسافر بس سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ٹریلر کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دیگر زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال تونسہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

جہاں پر انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، تاہم بس ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔ریسکیو ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی تھی، جنہوں نے معمولی زخمیوں کو موقع پر مرہم پٹی کی، ابتدائی طبی امداد دی اور شدید زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا