معروف بھارتی اداکارہ ریما لاگو انتقال کر گئیں

معروف بھارتی اداکارہ ریما لاگو انتقال کر گئیں

نیو دہلی : بھارت کی فلم انڈسٹری میں مختلف کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ ریما لاگو انتقال کر گئیں ۔ریما لاگو کی عمر 59سال تھی ۔
اطلاعات کے مطابق ریما گزشتہ کچھ عرصے سے” چیسٹ پین “کا شکار تھی ، جس کی وجہ سے ان کو کوکیلبن ہسپتال اندھیری ویسٹ ممبئی میں داخل کروایا گیا تھا ۔تاہم ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ریما کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی تھی ۔

  ریما نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز مراٹھی اور ہندی فلموں سے کیا تھا ۔ اکثر فلموں میں انہوں نے سپورٹنگ کردار ادا کیا تھا ۔عمر کے آخری عشرے میں وہ ماں کے کردار میں نظر آئیں ۔انہوں نے فلم ”میں نے پیار “،” ہم ساتھ ساتھ ہیں “، اور جڑواں میں سلمان خان کی ماں کا کردار ادا کیا تھا ۔ریما کو ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی تھی ۔

اداکارہ ریما لاگو اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں اور انہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ”کل ہو نا ہو“،”کہیں پیار نہ ہو جائے“،”دیوانے“،”واستو“،”کچھ کچھ ہوتا ہے“اور”جڑواں“ شامل ہیں جب کہ انہوں نے کئی فلموں میں سلمان خان، سنجے دت اور شاہ رخ خان کی والدہ کا کردار ادا کیا ہے۔

 واضح رہے کہ اداکارہ ریما لاگو اکتوبر 2016 میں  ڈرامے کے لیے آگ بجھانے کے منظر کی عکس بندی کرا رہی تھیں کہ ان کی ساڑھی نے آگ پکڑلی جس نے ساڑھی کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم اداکارہ نے آگ بجھانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ان کے بازو بری طرح جھلس گئے۔