درندہ صفت بیٹے نے سگی ماں کو قتل کر دیا

درندہ صفت بیٹے نے سگی ماں کو قتل کر دیا

کشمور :خون سفید ہوتا جارہاہے روز ایسے واقعات سننے میں آتے ہیں کہ کانوں اور انکھوں پر یقین نہیں آتا ۔ایسا ہی واقعہ  کشمور کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں درندہ صفت بیٹے نے معمولی جھگڑے پر اپنی سگی ماں کو ہی قتل کر دیا ۔

تفصیلات کے  مطابق کشمور کے علاقے عید گاہ محلے میں گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنی سگی ماں کو قتل کردیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ماں کے قتل کے بعد بیٹا فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔