عالمی عدالت آج بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ سنائے گی

 عالمی عدالت آج بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ سنائے گی

دی ہیگ:پاکستان میں سزائے موت پانیوالے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے متعلق عالمی عدالت انصاف کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کا اعتراف کرنے والے کلبھوشن یادیوکے خلاف عالمی عدالت انصاف کے جج رونی ابراہم پاکستانی وقت کے مطابق آج سہ پہر3 بجے کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔

کیس کی سماعت کے دوران پاکستانی وکلاءنے بھارتی وکلاءکی بولتی بند کردی اور ان کے دلائل کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن نے خود دہشتگردی کا اعتراف کیا اور عالمی عدالت انصاف کو کیس سننے کا دائرہ اختیار حاصل نہیں ہے ۔یاد رہے کہ بھارت نے اپنے جاسوس کی رہائی کے لئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا۔