معروف اداکارہ دیپیکا کے کانز فلم فیسٹیول میں جلوے!

معروف اداکارہ دیپیکا کے کانز فلم فیسٹیول میں جلوے!

پیرس:کانز فلم فیسٹیول فلمی دنیا کا ایک معتبر فیسٹیول ہے ۔1946سے شروع ہونے والے اس فیسٹیول  کا آغاز فرانس سے ہوا  اور سال 2017کا کانز فیسٹیول 70واں فیسٹیول ہو گا ۔

اس فلمی میلے میں جہاں  ہالی ووڈ سے بہت سے ستارے شرکت کرتے ہیں وہیں بالی ووڈ بھی کسی سے پیچھے نہیں اور بہت سی بالی ووڈ اداکارائیں بھی اس سال اس میلے کا حصہ ہیں ۔جن میں سب سے زیادہ تعریف حاصل کر رہی ہیں دییکا پاڈکون ۔اپنے منفرد انداز کی وجہ سے  دیپیکا پورے میلے پر چھائی ہوئی ہیں ۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ دیگر بالی ووڈ اداکارائیں بھی شرکت کر رہی ہیں۔

سال 2017کا یہ میلہ 17مئی سے شروع ہو کر 28 مئی تک جاری رہے گا جس میں بالی ووڈ سے اس سال ایشوریہ رائے بچن ،سونم کپور اور دیپیکا پاڈوکون شرکت کر رہی ہیں۔

دیپیکا نہ صرف اس فیسٹیول میں شرکت کریں گی بلکہ وہ دو بیوٹی برانڈز کی بھی  نمائندگی کر رہی ہیں ۔اس کے علاوہ بالی ووڈ سے معروف موسیقار اے آر رحمن ،شروتی حسن،جیام راوی ،آریا،ایمی جیکسن،ملائکہ شراوت  اور مشہور شیف وقاص کھنہ بھی شرکت کر رہے ہیں۔