ملتان میں ایک ہی دن میں گیسٹرو سے متاثرہ 207 افراد ہسپتال میں داخل

ملتان میں ایک ہی دن میں گیسٹرو سے متاثرہ 207 افراد ہسپتال میں داخل

ملتان:شہر اور گردنواح میں گیسٹرو کا مرض زور پکڑنے لگا۔جس کے باعث ایک ہی دن میں گیسٹرو کے 207 مریض مختلف اسپتالوں میں لائے گئے۔محکمہ صحت کی غفلت اور مضر صحت مشروبات کے استعمال کے باعث مختلف سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران نشتر ہسپتال 64،چلڈرن کمپلیکس70 ، سول ہسپتال 10اور شہباز شریف جنرل اسپتال میں میں گیسٹرو سے متاثرہ افراد کو لایا گیا ۔جن میں سے اکثر کو طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا۔دوسری طرف ڈاکڑز نے شہریوں سے ہدایت کی ہے کہ صاف ستھری غذا کے ساتھ ساتھ پانی ابال کر استعمال کرنے سے گیسٹرو کے مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں