سا ہیوال میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ نے کام شروع کر دیا

سا ہیوال میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ نے کام شروع کر دیا

اسلام آباد:سا ہیوال میںکوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ نے کام شروع کر دیا ۔  پنجاب حکومت کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ سا ہیوال میںکوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ نے باقائدہ کام شروع کر دیا ہے ۔

 ذرائع کے مطابق پاور پلانٹ سے 673 میگا واٹ بجلی حاصل کرکے نیشنل گرڈ میں شامل کی جارہی ہے۔ پلانٹ سے کل 1320 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی جبکہ دوسرے مرحلے میں 1000 میگا واٹ مزید بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہو جائے گی۔ پنجاب حکومت نے پلانٹ کی لئے 1700 ایکڑ زمین بغیر کسی معاوضے کے چینی کمپنی شین ڈانگ کو دی ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کے ساہیوال پاور پلانٹ کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ میں مزید کمی آئے گی۔