لندن میں زیرحراست رہنے والا پی آئی اے کا عملہ کراچی پہنچ گیا

لندن میں زیرحراست رہنے والا پی آئی اے کا عملہ کراچی پہنچ گیا

کراچی:برطانیہ میں زیرحراست رہنے والا پی آئی اے کا عملہ کراچی پہنچ گیا،عملے کو معمول کی پرواز کے ذریعے لایا گیا،برطانوی حکام نے عملے کے پاسپورٹ بھی تحویل میں لے رکھے تھے ۔
تفصیلا ت کے مطابق ابھی تک یہ بات واضح نہیںہو سکی کہ برطانوی حکام نے پی آئی اے کے طیارے کی تلاشی کیوں لی ؟عملے کو حراست میں رکھنے کی وجہ کیا تھی ؟معمہ ابھی تک حل نہ ہوا،لندن میں زیرحراست رہنے والا پی آئی اے کا عملہ کراچی پہنچ گیا ۔برطانوی حکام نے عملے کے پاسپورٹ بھی تحویل میں لے رکھے تھے ۔عملے نے طیارے سے منشیات کی برآمدگی کے برطانوی دعوے سے متعلق لاعلمی ظاہر کردی۔
تین روز قبل برطانوی حکام نے ہیتھر و ایئرپورٹ پر پاکستان آنے والی پرواز کی تلاشی لی اور عملے کو حراست میں لے لیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے سرکاری طور پر منشیات برآمدگی سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔انہوں نے واقعہ کو ملکی وقار کا معاملہ قرار دیا اور کہا کہ واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کیلئے برطانوی حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات کی جائے گی ۔
واضح رہے برطانوی حکام نے پاکستان کی سرکاری ائر لائن کے طیارے کی جامع تلاشی لی اور طیارے کے اندرسامان اور چیزوں کو نقصان پہنچایا اور عملے کر حراست میں رکھ کر تفتیش بھی کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں