گڑ میں موجود فولاد خون میں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھاتا ہے

گڑ میں موجود فولاد خون میں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھاتا ہے

اسلام آباد :  بہت سی ایسی غذائیں ہوتی ہیں جن کو ہم اہم نہیں سمجھتے اور ان کے فوائد سے لا تعلق ہوتے ہیں   ایسی غذائیں بہت سادہ ہونے کی وجہ سے ہماری صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہیں اور ایسا ہی ہے گڑ کے ساتھ جسے ہم عام طور پر استعمال نہیں کرتے ۔

امریکا کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گڑ دمہ، کھانسی، پیٹ کے کیڑے مانے، انظام انہضام کی درستگی ، ذیابیطس سے بچاﺅکے ساتھ وزن کم کرنے کے لئے مفید ہے۔ماہرین کے مطابق گڑ میں کیروٹین ، نکوٹین ، تیزاب، وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو ، وٹامن سی کے ساتھ آئرن اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔ گڑ کا مزاج گرم اور دوسرے درجے میں پرانا گڑ خشک ہے، نیا گڑ دمہ، کھانسی، پیٹ کے کیڑے مارنے انظام انہضام کی درستگی ، ذیابیطس سے بچاﺅکے ساتھ اور گیس کی تکلیف سے نجات دلاتا ہے اور وزن میں کمی لانے کے لئے بھی کارآمد ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گڑ میں موجود فولاد، انیمیا کو بھی ٹھیک کرتا ہے اور خون میں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھاتا ہے۔ جسم کی قوت مدافعت مضبوط کرتا ہے۔ آرتھرائٹس یا گھٹنے کے درد اور سوزش سے نجات بھی دلاتا ہے۔